پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے: فاروق ستار

84

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین فاروق ستار نے پاکستان میں کرکٹ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی بھی نجکاری ہونی چاہیے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ نجکاری کا عمل صرف پی آئی اے یا 6 ڈسکوز تک محدود نہیں، 9 برس میں اسٹیل ملز کا 500 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، یہ کس کا قصور ہے؟ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری لائیو اسٹریم ہوگی، پی آئی اے کے 6 بولی دہندگان میں ایک بین الاقوامی بولی دہندہ بھی ہے۔