لاہور، مالکن نے گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا

85

لاہور (آن لائن) لاہور کے علاقے عسکری 10 میں مالکن نے گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچی نے پولیس کو بیان دیا کہ مالکن فرح بی بی نے ڈنڈوں سے تشدد کیا اور زبردستی گرم پانی پلاتی رہی، جس کے باعث حالت غیر ہوگئی، بچی کا شور سن کر اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی گھریلو ملازمہ کو فوری اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بتایا گیاہے کہ مالکن کی جانب سے بچی کی والدہ پر بھی تشدد کیا گیا ۔