کراچی ، ڈینگی سے ایک روز میں 8 افراد متاثر

69

کراچی (آن لائن) کراچی میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، ایک روز کے دوران شہر میں ڈینگی سے 8 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ترجمان محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ڈینگی کے 8 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ضلع شرقی سے 3، کورنگی سے ڈینگی کے 2 اور ضلع جنوبی سے ڈینگی کے 3 کیسز سامنے آئے ہیں۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ستمبر کے 6 روز میں اب تک ڈینگی کے 42 کیسز سامنے آئے ہیں۔ رواں سال سندھ میں ڈینگی سے ایک شخص کا انتقال ہوچکا ہے۔