لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات و بہادری پر فخر ہے۔ یوم فضائیہ پر پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے شاہینوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آج پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ مہارت، لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ ایم ایم عالم نے ایک منٹ میں 5 بھارتی طیارے تباہ کر کے ریکارڈ بنایا۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ راشد منہاس شہید نے جرات، شجاعت اور بہادری کی داستان رقم کی۔