کوئٹہ، یوم دفاع کی تقریب کا انعقاد، شہدا کو خراج عقیدت پیش

104

کوئٹہ (آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لیے شہدا کی عظیم قربانیوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے، آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کے لیے ہم سب کو اپنے انفرادی مفادات کی قربانی دینا ہوگی،ملک کی بقا کی جنگ میں شہید ہونے والوں کا مرتبہ بہت اعلیٰ و عظیم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع کی مناسبت سے شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم خان ودیگر بھی شریک ہوئے۔ شرکا نے شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہوں نے پاکستان کی حفاظت اور خودمختاری کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔