وزیراعلی سند کی ڈاکٹرشاہد رسول برطانیہ میں اعزازی ڈگری ملنے پر مبارکباد

23

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹرشاہد رسول کو شعبہ سرجری میں ماہرانہ خدمات کی بدولت برطانیہ میں اعزازی ڈگری ملنے پر مبارکباد دی۔ سندھ کے سب سے نمایاں سرکاری اسپتال کے ماہر سرجن اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شاہد رسول کو اسکاٹش رائل کالج آف سرجنز، ایڈنبرا نے انہیں میڈیکل کے شعبے میں اعلی خدمات پر اعزازی ڈگری سے نوازا ۔