عدالت عظمیٰ،بھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس 11ستمبر کوسماعت کیلیے مقرر

136

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) عدالت عظمیٰ میں دیامربھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس سماعت کیلیے مقرر کردیا گیا۔ میڈیا کے مطابق عدالت عظمیٰ میں دیامربھاشا اور مہمند ڈیمز فنڈز کیس کی سماعت 11ستمبر کو ہوگی ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس عرفان سعادت ، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال حسن شامل ہوں گے۔سماعت کیلیے متعلقہ فریقین کو نوسز جاری کردیے گئے، سماعت کیلیے اٹارنی جنرل آف پاکستان، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، چیئرمین این ایچ اے، چیئرمین واپڈا، چیئرمین ایف بی آر، گورنر ا سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کو نوٹسز جاری کردیے گئے۔