واٹس ایپ میں آڈیو اور ویڈیو کالز کیلئے نیا فیچر متعارف

260

واٹس ایپ جو میٹا کی زیر ملکیت ایپ ہے جس میں روزانہ کروڑوں افراد آڈیو یا ویڈیو کالز کرتے ہیں۔ اب واٹس ایپ میں ایک نئی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے جو صارفین کو پسند آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس نئے فیچر میں آڈیو اور ویڈیو کالز کا حصہ بننے کے لیے لنکس بنانا اور شیئر کرنا مزید آسان بنایا جا رہا ہے۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین جلدی اور آسانی سے کال کے لیے لنکس بنا سکیں گے جسے دوستوں یا گروپس کے ساتھ شیئر کیا جا سکے گا۔

ذرائع کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔