انٹرنیٹ سروس میں مسلسل خلل دور کرنے کے لیے 24 ستمبر مقرر

334

اسلام آباد: حکومت نے انٹرنیٹ سروسز میں جاری رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے 24 ستمبر کی تاریخ طے کر دی ہے۔ یہ اعلان قومی اسمبلی میں وزارت آئی ٹی کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب میں کیا گیا۔

وزارت نے فروری 2021 سے اب تک انٹرنیٹ سروس میں آنے والی خرابیوں پر رپورٹ پیش کی۔ ایوان کو بتایا گیا کہ 31 جولائی 2024 کو پی ٹی سی ایل سسٹم میں روٹ کی خرابی چند گھنٹوں میں درست کر دی گئی تھی، جبکہ 17 جون 2024 کو زیر سمندر کیبل (ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4) میں کٹاؤ کی وجہ سے 1500 جی بی پی ایس کی کمی ہوئی تھی۔

مزید بتایا گیا کہ انٹرنیٹ سروس میں ہونے والے مسلسل خلل کو 24 ستمبر تک مکمل طور پر درست کر لیا جائے گا۔ فروری 2024، اپریل 2023، نومبر 2022، فروری 2022 اور فروری 2021 کی خرابیوں کو بھی بروقت درست کر لیا گیا تھا۔