فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسکول اور مہاجرین کیمپ پر بمباری کی جس کے باعث 13 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں ایک اسکول اور مہاجرین کیمپ پر بمباری کی باعث 13 سے زائد فلسطینی شہید ہو گئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق صہیونی فوج نے شمالی غزہ اور وسطی غزہ میں حملوں کی تصدیق کی ہے۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 41 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 95 ہزار تک پہنچ گئی ہے ۔