لاڑکانہ: ایف آئی کی حراست میں جاں بحق شخص کے ورثاء کا احتجاج

34

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایک ماہ قبل ایف آئی کی حراست میں جاں بحق اعجاز شیخ کے خون سے انصاف کے لیے ورثاء نے پریس کلب پر دسویں روز بھی احتجاج کرکے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر مقتول اعجاز شیخ کے والد غلام حسین شیخ نے کہا کہ بے گناہ بیٹے کو ایف آئی اے انسپکٹر لطف اللہ سوڈھر اور ان کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا، ہمیں سکھر بلاکر 6 لاکھ روپے طلب کیے جو ادا نا کرنے پر میرے نوجوان بیٹے کو ٹارچر کر کے قتل کیا گیا، ہمیں فون پر اطلاع دی گئی کہ بیٹے کی لاش سکھر سے لے جائیں۔