یوم دفاع پر سندھ اسمبلی نے متفقہ قرارداد منظورکرلی

158

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ اسمبلی نے جمعہ کو اپنی مختصر کارروائی کے دوران یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک متفقہ قرادادمنظور کرلی جس میں دفاع وطن کے لےے لازوال قربانیاں پیش کرنے پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی زیر صدارت شروع ہوا۔ایوان کی کارروائی کا آغاز قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا جس کے احترام میں اسپیکر سمیت تمام ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر کھڑے ہوگئے۔اس موقع پر وزیر داخلہ و پارلیمانی امور ضیا الحسن لنجار کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے ایک قرارداد پیش کی گئی جس کی حمایت ایوان میں موجود تمام پارلیمانی گروپوں نے بھی کی۔قرارداد میں افواج پاکستان کی بے مثال اور لازوال قربانیوں پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق فرحان نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہماری قوم کو متحدہونے کی جتنی ضرورت آج ہے شاید پہلے نہ تھی، پوری قوم ریاست،تمام لسانی اکائیاں اورمکتبہ فکر متحد ہوجائیں اور اپنی سیاسی اکائیوں ،ریاست اورعدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوجائیں اور ملک کوآگے بڑھانے کے لیے اپنا قومی کردار ادا کریں۔ بعد ازاںاسپیکر نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کی دوپہر 2بجے تک ملتوی کردیا۔