مہمند، دہشت گردوں کا حملہ ناکام ،4 دہشت گرد ہلاک

109

مہمند( آن لائن) ضلع مہمند میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 4 دہشت گرد ہلاک کردیے،دہشتگردوں نے سول ایڈمن کالونی میں گھسنے کی کوشش کی، علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے،تفصیلات کے مطابق مہمند کے علاقے میں
دہشتگردوں نے سول ایڈمن کالونی میں گھسنے کی کوشش کی جس دوران اطلاع ملنے پر سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیاگیا۔ سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے باعث چاروں دہشتگردوں کو ہلاک کیاگیا۔علاقے میں مزید دہشتگردوں کی تلاش کےلیے آپریشن کلیرنس جاری ہے۔