جمیل بلوچ کا گوادر کرکٹ اکیڈمی کا دورہ،کھلاڑیوں سے ملاقات

270
گوادرکرکٹ اکیڈمی کے دورے کے موقع پر کلکٹر کسٹمز جمیل بلوچ کا کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو

گوادر (اسپورٹس ڈیسک)کلکٹر کسٹمز جمیل بلوچ نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کا تفصیلی دورہ کیا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی پہنچنے پر حاجی حنیف حسین صدر گوادر کرکٹ اکیڈمی ‘ شریف حسین ڈائریکٹر اکیڈمی ‘ کوچ منیراحمد ‘ سینئر کھلاڑی علی بلوچ اور کپتان فاروق سلیمان نے پرتکاف استقبال کیا۔ اکیڈمی پہنچنے پر جمیل بلوچ نے گوادر کرکٹ اکیڈمی انڈر 13 ‘ انڈر 16 اور 19 کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا۔گوادر کرکٹ اکیڈمی کے انڈر 13 کھلاڑی مبین میرک نے نیٹ پہ جمیل بلوچ کو گگلی بال کرائی اور جمیل بلوچ کافی معزوز ہوئے۔جمیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج گوادر کرکٹ اکیڈمی آکر بہت خوشی ہوئی کہ آپ لوگوں نے ایک جہاں آباد کیا اور میں گوادر کرکٹ اکیڈمی منیجمنٹ اور خاص طور پر چیئرمین عبدالحمید رشید اور حاجی حنیف حسین کی گوادر کرکٹ کیلئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور گوادر میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور بچوں کیلئے گوادر کرکٹ اکیڈمی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اور نوجوان کھلاڑیوں کو محنت و لگن سے ناصرف اگے بڑھنا بلکہ ملکی سطح تک رسائی حاصل کرنا ہوگا۔حاجی حنیف حسین نے گوادر کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے لیکر اب تک کی تمام تر کوششوں اور کامیابیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کراچی ٹور بہت کامیاب رہا جس میں ہمارے نوخیز کھلاڑیوں نے ملکی پیشہ ور ڈیپارٹمنٹ سے ناصرف بہترین مقابلہ بلکہ پانچ میں سے دو میچ اپنے نام کیے۔ معین خان سابق کپتان نے اکیڈمی کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو خوب سراہا۔