کرسٹیانو رونالڈو 900گول کرنیوالے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے

311

ارجنٹینا(اسپورٹس ڈیسک)پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا، نیشنز لیگ میں کروشیا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا 900 واں گول کر لیا،کرسٹیانو رونالڈو نے اسٹاڈیو ڈا لوز میں میچ کے دوران اپنی ٹیم پرتگال کو کروشیا کے خلاف 34 ویں منٹ میں اپنے کیریئر کا 900واں گول کر کے 0-2سے کامیابی دلوائی،39سالہ کھلاڑی اس موقع پر خاصے جذباتی نظر آئے ، کرسٹیانو رونالڈو نے اب تک اپنے کیریئر میں قومی ٹیم پرتگال کے لیے131، ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، جووینٹس کے لیے 101، اپنے موجودہ کلب النصر کے لیے 68اور ساتھ ہی اپنے پہلے کلب اسپورٹنگ لزبن کے لیے 5گول کیے ہیں،ارجنٹینا کے لیونل میسی اپنے کیریئر میں 859گولز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔