اسٹرائیک ریٹ مافیا بنیادی طور پر کرکٹ سے لاعلم ہے، سلمان بٹ

323

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے بنگلادیش کیخلاف تاریخی ٹیسٹ سیریز میں شکست پر بیٹرز کے اسٹرائیک پر تنقید کرنیوالوں کو نشانے پر رکھ لیا،اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر سلمان بٹ نے کہا کہ کئی سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی کہ قومی ٹیم کے بیٹر کم اسٹرائیک ریٹ کیساتھ کھیل رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسٹرائیک ریٹ مافیا بنیادی طور پر کرکٹ سے لاعلم ہیں،سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ آپ 4 دن میں بنگلادیش جیسی کمزور ٹیم سے ٹیسٹ میچ ہار گئے، آپ تیزی سے کھیل کر کیا کرنے والے ہیں۔