جمعہ کے روز روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا

228
decreased

کراچی ( بزنس رپورٹر ) انٹر بینک اوراوپن مارکیٹ میں جمعہ کے روز روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں8پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر278.75روپے سے بڑھ کر278.83روپے ہو گئی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر60پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر280.25روپے سے بڑھ کر280.85روپے پر جا پہنچی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1.83روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر 310.51 روپے سے بڑھ کر312.34روپے ہو گئی۔