کراچی (کامرس رپورٹر) عالمی و مقامی مارکیٹ میں جمعہ کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 15 ڈالر کے اضافے سے 2518 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونا 1200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 62 ہزار 100 روپے ہوگئی۔