اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان کے معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فورجی نے جہلم میں رہنے والے صارفین کو امریکہ اور کینیڈا میں انٹرنیشنل ڈائریکٹ ڈائلنگ (IDD)کی سہولت دینے کے لیے ’’اپنا شہر ہائبرڈبنڈل‘‘ متعارف کرادیا ہے۔یہ ایک گیم چینجر پیشکش ہے جو جہلم میں بسنے والے زونگ فورجی کے صارفین کو صرف 0.06روپے فی سیکنڈکی ناقابل یقین حد تک سستی شرح پر امریکہ اور کینیڈامیں ڈائریکٹ ڈائل کرنے کی سہولت دیتی ہے ۔اپنا شہر جہلم کی یہ پیش کش 5GB ڈیٹا، 30آف نیٹ منٹ،1000آن نیٹ منٹ اور 1000 ایس ایم ایس پر مشتمل ہے جو کہ 150 روپے کے لوڈ پر دستیاب ہے۔امریکہ اور کینڈا میں انٹرنیشنل ڈائریکٹ ڈائلنگ متعارف کرانے سے اب جہلم کے صارفین انتہائی سستے داموں اپنے پیاروں سے رابطہ قائم کرسکتے ہیںاپنا شہر جہلم آفر زونگ کے ریجنل بنڈل کے اقدام کا ایک حصہ ہے۔