کمشنر ہزار ہ سمر گرلز بیڈمنٹن تربیتی کیمپ کا اختتام

305
کمشنر ہزارہ سمر گرلز بیڈمنٹن تربیتی کیمپ کے اختتام پر کھلاڑیوں کامہمان خصوصی کے ساتھ گروپ فوٹو

ایبٹ آباد (اسپورٹس ڈیسک) کمشنر ہزارہ سمر گرلز بیڈمنٹن ٹریننگ کیمپ اختتام پزیر ہوگیا مس بشری اور حمزہ خان نے کوچنگ کے فرائض انجام دیے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام تھے جبکہ انکے ہمراہ ڈی ایس او جنید رحمن ٹی او آر عابد اسسٹنٹ ڈی ایس او نعمان خان تنولی اسپورٹس جرنلسٹ شوکت حسین عامر شہزاد مبشر اور کیمپ میں شریک بچیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر بچیوں کو بیسکس سکلز اور اور گیم کے متعلق دیگر امور پر کوچ مس بشری اور حمزہ خان نے کلاسز کا اہتمام بھی کیا جس سے بچیوں کو بہت فائدہ پہنچا ڈائریکٹوریٹ آف اسپورٹس کے پی کے اورریجنل اسپورٹس آفس کے زیر اہتمام نو روزہ کیمپ میں پچاس کے قریب بچیوں نے حصہ لیا اور انکے درمیان میچز کا اہتمام کیا گیا انڈر 11 میں بشری کامران رنرز اپ جبکہ ماہ نور آفریدی فاتح قرار پائیں جبکہ سنگلز فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والی سپنا نے ایبٹ آباد کی حلیمہ شفیق کو ایک دلچسپ مقابلے کے بعد 21:19 :21:18سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی جبکہ ڈبلز مقابلوں میں ایبٹ آباد کی حلیمہ شفیق اور لائبہ مشتاق نے اپنی حریف پشاور کی مروہ اور سپنا کو ایک دلچسپ اور زبردست مقابلے کے بعد 21:19 :21:19سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی اپنے نام کر لی اس موقع پر کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نی کہ ان بچیوں کے کھیل کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی انکے کھیل میں مزید نکھار لانے کے لئے کوچز کو مزید محنت کرنا ہوگی۔