وزیراعظم کی چودھری نثارسے ملاقات‘ ہمشیرہ کے انتقال پرتعزیت

49
وزیراعظم شہبازشریف ، چودھری نثار سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے ملاقات۔شہباز شریف نے چودھری نثار کے گھر جاکر ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا کرے۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ساتھ تھے۔ واضح رہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی۔