پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیرہے، مراد علی شاہ

69

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، ہم زندہ قوم ہیں اور پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔ یہ بات انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اپنے پیغام میں کہی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پرافواج کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے دن ہماری افواج نے نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بلکہ اْسے پسپا کردیا اور ہم اس دن کو ہر سال بڑی عقیدت و جوش سے مناتے ہیں۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے۔ انہوںنے کہ یہ دن ثابت کر تا ہے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور ہم اپنے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، جنہوں ہمارے آج کے لیے اپنے کل کو قربان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک بار پھر پاکستان انتہائی نازک دور سے گزر رہا ہے، جس پر ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔