بحرین نے سماجی کارکنوں سمیت 457 قیدیوں کو رہا کر دیا

120

منامہ (انٹرنیشنل ڈیسک)بحرین نے سماجی کارکنوں سمیت 457 قیدیوں کو جیل سے رہا کر دیا۔ شاہی فرمان کے بعد رہائی پانے والے قیدیوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جنہیں شیعہ قیادت میں ہونے والے مظاہروں میں حصہ لینے کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ قیدیوں کی رہائی کے موقع پر جیل کے باہر خواتین اپنے بیٹوں اور شوہروں کو لینے کے لیے موجود تھیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق شاہ بحرین حمد بن عیسیٰ خلیفہ نے شاہی تخت کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر 457 قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل تقریباً 5 ماہ پہلے 1500 قیدیوں کی رہائی کا فرمان جاری کیا گیا تھا۔