نکارا گوا میں قید 135 امریکی شہری رہا‘ ہمسایہ ملک منتقل

191
نکاراگوا میںحکومتی حراست میں موجود افراد کے اہل خانہ رہائی کے لیے احتجاج کررہے ہیں

مناگوا (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے نکاراگوا میں قید 135 سیاسی قیدیوں کورہا کرالیا، جن میں طلبہ اور مذہبی تنظیم کے ارکان بھی شامل ہیں۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ یہ قیدی ان ہزاروں نکاراگوا کے شہریوں میں شامل ہیں جو صدر ڈینیل اورٹیگا کی حکومت کے دوران کریک ڈاؤن میں پکڑے گئے تھے۔ قیدیوں کو پڑوسی ملک گوئٹے مالا بھیجا گیا ہے ۔