پاکستان کے نوجوان ملکی حالات سے سخت مایوس ہیں ‘طلعت ندیم

76

کراچی (پ ر)جماعتِ اسلامی حلقہ خواتین ضلع گلبرگ وسطی کے تحت رابطہ عوام مہم بریفنگ کیلیے نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ناظماتِ علاقہ و نگرانات ضلعی شعبہ جات کو مدعو کیا گیا۔ ناظمہ ضلع گلبرگ وسطی طلعت ندیم نے ذمہ داران کو آگاہ کیا کہ جماعت اسلامی پاکستان ’حق دو عوام کو تحریک‘ کے تحت ماہ ستمبر کو ممبر سازی کیلیے مخصوص کررہی ہے جس میں پاکستانی عوام اور خصوصاً یوتھ سے بھر پور رابطے کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود 65 فیصد یوتھ ملک کا سرمایہ ہے جو کہ ملکی حالات کے باعث سخت مایوسی کا شکار ہے جماعت اسلامی نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر روشنی کی طرف لانا چاہتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں یہ تحریک آگے بڑھے گی اور قوم مایوسی سے نکلے گی۔ اس موقع پر حق دو عوام کو تحریک کے مطالبات پر مبنی قرارداد پیش کی گئی جس میں بجلی کے بلوں میں کمی، اضافی ٹیکسوں کا خاتمہ، آئی پی پیز کے معاہدوں کی جانچ پڑتال اور دیگر نکات شامل تھے جسے تمام ذمہ داران نے کثرتِ رائے سے منظور کرلیا۔