موسم کی درست پیشگوئی کیلئے نیا کمپیوٹر سسٹم تیارکرلیا گیا

374
accurate weather forecasting

واشنگٹن: امریکا نے موسم کی درست پیش گوئی کرنے کے لیے 100 ملین ڈالرز کا ایک نیا ہائی پرفارمنس کمپیوٹر سسٹم تیار کر لیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ نیا 100ملین ڈالرز کا ہائی پرفارمنس کمپیوٹر سسٹم نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) کی سائنس اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تحقیق کو مزید بہتر بنائے گا۔

اس کمپیوٹر سسٹم کا نام ’ریا‘ (Rhea) رکھا گیا ہے جو اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہمارے ماحولیاتی نظام جیسے کہ موسم، سیلاب، سمندری طوفان، آندھی، خشک سالی اور جنگلات میں آگ لگنے کے خطرات سے متعلق مزید مستند پیش گوئیاں کرنے میں نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) کو معاونت فراہم کرے گا۔

اسسٹنٹ سیکریٹری آف کامرس مائیکل سی مورگن نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے بیان میں لکھا ہے کہ ’ریا‘ ہائی پرفارمنس کمپیوٹر سسٹم ادارے کی صلاحیت میں اضافہ کرتا ہے تاکہ ملک کی آب و ہوا پر کی جانے والی تحقیقات کو مزید وسیع کیا جا سکے۔