مزدور کی کم از کم تنخواہ 37ہزارروپے، پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن جاری

290
Punjab government continues

لاہور: پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کردیاہے جس میں کہا گیا ہے کہ مزدور کی کم از کم تنخواہ 37 ہزار روپے ہوگی۔

پنجاب حکومت نے مزدور کی کم از کم تنخواہ 37000 کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مزدور کی 1423 روپے ایک دن کی دیہاڑی ہو گی۔

نوٹیفکیشن کا اطلاق 1 جولائی 2024 سے ہو گا، نوٹیفکیشن لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیا۔ دوسری جانب نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ خواتین کو بھی مرد کے برابر کم از کم تنخواہ ملے گی۔