اسلام آباد:تحریک انصاف کے جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی جانب سے پی ٹی آئی کے وفاقی دارالحکومت میں 8 ستمبر کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کردیا گیا ہے۔
علی گنڈاپور کے اسلام آباد انتظامیہ سے ٹیلی فونک رابطے کے بعد جلسہ گاہ کی تبدیلی کا نیا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق اتوار کے روز پی ٹی آئی کا جلسہ جی ٹی روڈ پر مویشی منڈی کے قریب گراؤنڈ میں ہوگا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کی قیادت جلسہ گاہ میں ساؤنڈ سسٹم لے کر پہنچی تو پولیس نے سامان اور دیگر اشیا کو روک لیا، جس پر پارٹی رہنماؤں اور پولیس کے درمیان تلخی کی صورت حال پیدا ہو گئی۔