اسلام آباد: حکومت کی جانب سے اہم قانون سازی متوقع ہونے کے پیش نظر مسلم لیگ ن کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی اپنے ارکان پارلیمان کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے قومی اسمبلی میں اہم قانون سازی کا امکان ہے، اس سلسلے میں گزشتہ روز مسلم لیگ ن نے اپنے ارکان کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد آج پی پی کی جانب سے بھی اپنے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پیپلزپارٹی کی قیادت نے بیرون ملک موجود اراکین پارلیمنٹ کو وطن واپس پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اراکین پارلیمنٹ کے اعزاز میں اتوار کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا۔