بھارت: اسکول میںسختی پر طالبات کا احتجاج، پنکھے اور کھڑکیاں توڑ دیں

401

بھارتی شہر بھوپال کے سروجنی نائیڈو گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں طالبات نے انتظامیہ کی سختیوں کے خلاف احتجاج کردیا۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران طالبات نے کلاس رومز کے پنکھے اور کھڑکیاں توڑ دیں اور دیگر سامان کو نقصان پہنچایا۔

طالبات نے الزام لگایا کہ اسکول انتظامیہ انہیں کلاس رومز کی صفائی اور گارڈن کی کٹائی کرنے پر مجبور کرتی ہے اور چھوٹی غلطیوں پر سخت سزائیں دی جاتی تھیں۔ اسکول آنے میں 5 منٹ لیٹ ہوجائے تو تپتی دھوپ میں کھڑا رکھا جاتا ہے۔

اسکول انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہیں طلبہ کو سزا دینے کی اجازت نہیں ہے۔ پرنسپل نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران صورتحال کا جائزہ لے کر اگلا قدم اٹھائیں گے۔