طالب علم نے دنیا کا سب سے چھوٹا ویکیوم کلینر بنا کر ورلڈ ریکاڑڈ قائم کرلیا

341

بھارت میں ایک کالج کے طالب علم نے ری فل بال پوائنٹ قلم سے دنیا کا سب سے چھوٹا ویکیوم کلینر بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 23 سالہ ٹپالا ناڈامونی نے 0.25 انچ کا ویکیوم کلینر تیار کرنے کیلیے 238 ڈالر خرچ کیے۔

اس منفرد ویکیوم کلینر میں ایک چھوٹی سی چار وولٹ وابریشن موٹر کا استعمال کیا گیا ہے جو سکشن پیدا کرتی ہے اور ذرات کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتی ہے جسے بعد میں صاف بھی کیا جا سکتا ہے۔

ٹپالا نے اس سے قبل 2020 میں 0.69 انچ کا ویکیوم کلینر بنا کر بھی گینیز ریکارڈ قائم کیا تھا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو میں ٹپالا نے بتایا کہ کالج کے تمام طلبا اس چھوٹے ویکیوم کلینر کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔