سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

186

پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر بڑھ کر 2518 ڈالر ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 2 لاکھ 63 ہزار 500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوکر 2 لاکھ 25 ہزار 908 روپے ہوگئی ہے۔