ـ9 مئی واقعے میں افرادی قوت پی ٹی آئی  نے دی، وفاقی وزیر دفاع

149
An armed rebellion was launched

اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہےکہ کوئی بھی جرم ہو منصوبہ ساز، سہولت کار اور مستفید ہونے والوں سمیت کارروائی تو سب کے خلاف ہی ہوتی ہے، 9 مئی میں جس کا بھی کردار ہوا وہ فیض حمید کے ساتھ حصہ دار ہوگا۔

وفاقی وزیر دفاع نے کہاکہ 9 مئی واقعات میں بھی منصوبہ سازوں کو افرادی قوت تو تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے ہی دی اور بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر ایسا ممکن ہی کہاں تھا؟

انہوں نے مزید کہاکہ   دہشتگرد بلوچستان میں ترقی کا عمل پروان نہیں چڑھنے دے رہے، اگر بلوچستان ترقی کر گیا تو صوبے کی محرومیوں کے بیانیے کی بنیاد پر چلنے والی ان کی دکان بند ہوجائے گی۔