مہنگائی میں کمی کے باوجود متعدد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ

179
commodities have recorded a rise

کراچی : وفاقی بجٹ میں ٹیکسز بڑھنے، آئی ایم ایف کی شرائط پر بجلی کی قیمتوں کے اضافے سے جہاں عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، وہاں حکومت کی عوام دوست حکمت عملی کی وجہ سے مہنگائی کی شرح کم ہوکر14.07 فیصد تک پہنچ گئی، جس کے باعث ہفتہ وار بنیادوں پر19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.15 فیصد کمی ہوگئی ہے۔ رواں ہفتے 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 19 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ حالیہ ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 5 روپے 58 پیسے فی کلو، لہسن فی کلو 7 روپے 38 پیسے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 27 روپے 66 پیسے انڈے ایک روپے 65 پیسے فی درجن مہنگا ہونے سمیت آلو، چاول، کیلے، بیف، نمک اور گڑ بھی مہنگے ہوگئے۔

اسی طرح ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 19 روپے 3 پیسے، چکن 6 روپے 73 پیسے، گندم کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 23 روپے 32 پیسے کمی ہوئی ہے۔مٹن، چائے کی پتی سمیت 19 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا۔