غزہ  جیسا انسانی المیہ مغربی کنارے میں دہرانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، چین

128
tantamount to license

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو غزہ  جیسے  انسانی المیے کو مغربی کنارے میں دہرانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطی کی صورتحال بشمول فلسطین کے مسئلے پر بریفنگ کے موقع پر گینگ شوانگ نے کہا کہ بارہا بین الاقوامی کوششوں اور جنگ بندی اور غزہ میں ہر قسم کی  جارحیت کے خاتمے کے مطالبے کے باوجود کشیدگی میں کمی  کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں۔

 انہوں نے  اگلے ہفتے غزہ تنازعے کو 11 واں مہینہ مکمل  ہونے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی صورتحال کے علاوہ ہم مغربی کنارے میں بھی کشیدگی میں مسلسل اضافہ دیکھ رہے ہیں ۔

چینی مندوب نے فریقین خاص طور پر اسرائیل پر زور دیا کہ وہ  سکون اور تحمل کا مظاہرہ کرے اور قابض طاقت کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے آبادکاروں کی سرگرمیوں کو روکے، مغربی کنارے میں حملوں کو روکے اور یروشلم میں مقدس مقامات کی تاریخی  حیثیت کا احترام کرے۔