بل گیٹس کی دولت ختم ہونے میں375 سال لگیں گے

257
It will take 375 years for Bill Gates' wealth

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہیں۔ فوربز کی فہرست کے مطابق ان کے پاس تقریباً 137 ارب ڈالرز ہیں۔

بل گیٹس روزانہ 10 لاکھ ڈالرز خرچ کرنا شروع کریں، تو آپ کو پتہ ہے کہ انہیں اپنی دولت ختم کرنے میں کتنی دیر لگے گی؟ آئیں حساب لگاتے ہیں کہ ایسا کتنے سالوں میں ممکن ہو سکتا ہے۔

مائیکروسافٹ کے شریک بانی اگر روزانہ 10 لاکھ ڈالرز خرچ کریں، تو ان کی سالانہ خرچ کی رقم ہوگی

10 لاکھ ڈالرز × 365 دن = 36.5 کروڑ ڈالرز

بل گیٹس کی کل دولت ہے 137 ارب ڈالرز

137 ارب ڈالرز ÷ 36.5 کروڑ ڈالرز = تقریباً 375 سال

جی  جناب بل گیٹس کی دولت مکمل طور پر ختم ہونے میں 375 سال لگیں گےاور وہ بھی اسی صورت میں جب ان کی دولت میں مزید اضافہ نہ ہو۔

یہ رقم اتنی زیادہ ہے کہ شاید آپ یا میں اپنی زندگی میں اتنی دولت کا تصور بھی نہ کر سکیں۔ کیونکہ ایک تخمینے کے مطابق بل گیٹس ہر منٹ 5 سے 10 ہزار ڈالرز کما رہے ہیں۔

اگرچہ بل گیٹس نے اب تک اپنی لگ بھگ 27 فیصد دولت فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کر دی ہے مگر اب بھی ان کے بینک اکاؤنٹس میں اربوں ڈالرز موجود ہیں۔