کارسازحادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج

226
Car accident case: Accused Natasha

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں کارسازحادثہ کیس میں فریقین کے درمیان سمجھوتے اور ملزمہ نتاشا دانش کی ضمانت کو چیلنج کردیاگیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق وکیل شیخ ثاقب کی جانب سے دائردرخواست میں وزارت قانون، ہوم ڈیپارٹمنٹ سندھ اوردیگرکوفریق بنایا گیاہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ ڈرائیونگ، منشیات کےمقدمات میں قتل خطا کے بجائے قتل عمد کی دفعات شامل کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ خواست جمع کروانے کے بعد جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے متعلق دلائل طلب کرلیے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت چار ہفتوں کیلیے ملتوی کردی۔

یہ بھی پڑھیںhttps://www.jasarat.com/2024/09/06/natasha-2/

واضح رہے کہ کراچی میں ہونے والے کار ساز کیس میں متوفیان کے اہل خانہ نے عدالت میں معاہدے کی تصدیق کردی۔ جاں بحق عمران عارف اور آمنہ عارف کے ورثا کی جانب سے حلف نامہ عدالت میں پیش کردیا گیا۔

اہل خانہ نے کہا کہ معاہدہ کسی دباؤ کے بغیر اللہ کی رضا کیلئے کیا ہے۔ عدالت نے ایک، ایک لاکھ مچلکے کےعوض ملزمہ نتاشا اور خاوند کی درخواست ضمانت منظور کرلی جبکہ منشیات استعمال کرنے کے کیس میں درخواست ضمانت کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔