پشاور ہائیکورٹ، وزیراعلیٰ پختونخوا کی راہداری ضمانت منظور

240

پشاور (آن لائن) پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواست منظورکرلی۔وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی جانب سے
پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کے لیے درخواست جمع کرائی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس فہیم ولی نے راہداری ضمانت کے لیے جمع کرائی گئی۔ بعدازاں عدالت نے درسماعت کرتے ہوئے راہداری درخواست منظورکرلی۔