کراچی(اسٹاف رپورٹر) 65 کی جنگ میں شاہ مردان شاہ پیر پگارا کی قیادت میں حْر مجاہدین نے پاک فوج کے ہمراہ شاندار کامیابی حاصل کرکے بھارت کو شکست دی ،اس وقت بھی حر مجاہدین کے حوصلے بلند تھے اور آج بھی پاکستان کے دفاع کے لیے مجاہدین پاک سرحدوں پر موجود ہیں- ان خیالات کا اظہار اپنے جاری بیان میں کیا سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ پاکستان کا دفاع مظبوط ہاتھوں میں ہے ، انہوں نے کہا کہ پیر پگارا کی قیادت میں پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہی دیکھ سکتا، انہوں نے کہا کہ حر مجاہدین پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن کے دفاع کے لیے پاکستان کے سرحدوں پر دشمنوں سے مقابلہ کر نے کیلے ہر وقت تار رہتے ہیں _، سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ فنکشنل لیگ کی جانب سے آج یوم دفاع کے موقع پر کراچی پریس کلب میں شاندار تقریب بعنوان ‘‘65 کی جنگ اور شاہ مردان شاہ پیر پگارا’’ رکھی گئی ہے جس سے پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر سید صدر الدین شاھ راشدی ، سینئر صحافی محمود شام ، سابق وزیر داخلہ برگیڈیئر ر محمد حارث نواز ، جی ڈی اے کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صفدر عباسی ، فقیر غلام نبی منگریو بئریسٹر ارشد شر بلوچ سمیت ملک کے دانشور ادیب حر مومینٹ کا 65 کی جنگ میں دی جانے والی قربانیوں پر اظہار خیال کریں گے۔