کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے یوم دفاع کی تقریبات شایان شان منانے کا اعلان کردیا، کمشنر کراچی نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں فراموش نہیں کرسکتے، پوری قوم مل کر شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار عقیدت کرے گی، اس سلسلے میں آج یوم دفاع کے موقع پر متعدد تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے، پہلی تقریب صبح 9بجے اولمپین اصلاح، شاہ ہاکی گراونڈ پر ہوگی جہاں گرلز ہاکی میچ کھیلا جائے گا، دوسری تقریب اسی مقام پر اسکولوں کے طلبا و طالبات کے درمیان آر ٹ اور پینٹنگ مقابلے 10:30بجے ہونگے، تیسری تقریب 04:30بجے شام عیدگاہ میدان ناظم آباد پر منعقد ہوگی، اس موقع پر کمشنر کراچی پودا لگائیں گے اور SMS کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں سے ملاقات کرینگے، چوتھی تقریب 07:30بجے شام بورڈ آفس چورنگی نارتھ ناضم آباد پر ہوگی ۔