اسلام آباد: نیب ترامیم سے متعلق کیس میں سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ کل سنایا جائے گا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ کا 5 رکنی بینچ نیب ترامیم سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ کل سنائے گا۔
سپریم کورٹ میں کل نیب ترامیم کالعدم قراردینے کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پرفیصلہ سنایا جائے گا۔ مذکورہ فیصلہ 5 رکنی لارجر بینچ نے 6 جون کو محفوظ کیا گیا۔
عمران خان کی جانب سے نیب ترامیم کے خلاف دائر درخواست پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجربینچ نے سماعت کی تھی۔ بینچ میں جسٹس امین الدین خان ،جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اورجسٹس حسن اظہر رضوی بھی شامل تھے۔