گوگل پاکستان میں فری لانسنگ کیلیے آئیڈیاز پیش کرے تو ویلکم کریں گے، وزیراعظم

335

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوگل پاکستان میں فری لانسنگ کے لیے آئیڈیاز پیش کرے تو ہم اسے خوش آمدید کریں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں وائے گوگل فار پاکستان: آگے بڑھو کے عنوان سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گوگل پاکستان میں فری لانسنگ اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے اپنے آئیڈیاز سامنے لائے تو ہم نہ صرف اسے خوش آمدید کریں گے بلکہ اس پر کام بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کی عالمی سطح پر سروسز کی معترف پوری دنیا ہے اور اس کے پیچھے یقیناً ایک طویل اور محنت پر مبنی سفر ہے۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں نوجوانوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے وسائل فراہم کرنا ہوں گے۔