پارٹی میں اختلافات موجود ہیں، شیرافضل مروت

155

اسلام آباد: تحریک انصاف ) پی ٹی آئی ) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ    پارٹی میں اختلافات موجود ہیں جن کو حل کر نے ضرورت ہے، احتجاج کا فیصلہ ہو چکا ہے اور اسی ماہ اسکا اعلان ہو گا ، ہم نے احتجاج کرنے میں تاخیر کر دی ہے،پاکستان کو شدت سے احتجاج کی ضرورت ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شیر افضل مروت   نے کہا کہ پارٹی میں جن لوگوں سے اختلافات تھے وہ میرا پیدا کردہ نہیں تھے، کوئی بھی خان کیخلاف اختلافات کو برداشت نہیں کر سکتا، اگر بنگلہ دیش میں 3 سے 4 لاکھ افراد حکومت کا دھڑن تختہ الٹ سکتے  ہیں  تو پاکستان میں ایسا کیوں کر ممکن نہیں، احتجاج کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جلسے جلوس پر اختلافات اثر انداز ہو سکتے ہیں لیکن جنہوں نے خان کے لئے آنا ہے وہ آئیں گے، جب ہم احتجاج کے لئے نکلیں گے تو پھر ایسے افراد پر مشتمل کمیٹی بنے گی جس سے سب متفق ہوں،  8 فروری کے بعد ہم نے کوشش کی کہ ہمیں انسانوں کی نظر سے دیکھا جائے لیکن ایسا نہیں ہوا ۔