اسلام آباد : آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر پاکستان اور ازبکستان کے مابین اتفاق کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ اور ازبکستان کے سفیر اوبیک عارف عثمانوف نے ملاقات کرتے ہوئے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
وزیر مملکت آئی ٹی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بہت اہم ہے، پاکستان ازبکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
ازبکستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی مابین جائنٹ ورکنگ گروپ قائم ہو۔