وفاقی حکومت کا گوادر پورٹ پر سرکاری درآمدات کا  50 فیصد حصہ لانے کا فیصلہ

249

اسلام آباد:   وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ پر سرکاری درآمدات کا  50 فیصد حصہ لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ایس آئی ایف سی کے تعا ون سے وفاقی حکومت گوادرپورٹ کومالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے سرکاری شعبے کی درآمدات کا 50 فیصد حصہ گوادر پورٹ کی طرف موڑے گی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات چین کی کمپنیوں کی پاکستان منتقلی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تجارت،صنعت و پیداوار، خزانہ اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی وزارتوں کی سرگرمیوں کو بھی مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

وزیراعظم  شہبازشریف کے دورہ چین کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاکہ و زارت  برائے سمندری امور کابینہ کو گوادر کے ذریعے درآمدات کی سمری فراہم کرے گی، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال اورمتعلقہ حکام ایم ایل ون کے کراچی تا حید رآباد سیکشن کی چینی پیشکش پر غور کرکے اسے کابینہ کے اگلے اجلاس میں پیش کریں گے۔