فیک نیوز سے نمٹنے کیلئے صحافیوں کی تربیت ضروری ہے،  شزہ فاطمہ خواجہ

333

 اسلام آباد:وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ کا کہناہے کہ عصر حاضر کے بڑے چیلنج فیک نیوز سے نمٹنے کیلئے صحافیوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرنا ضروری ہے، گوگل صحافیوں کی تربیت، مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہم کر رہا ہے۔

وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن معیشت، نظم و نسق اور معلومات کی فراہمی میں تبدیلی کی جانب اہم قدم ہے، اس وقت خبروں کے متعدد ذرائع ہیں، مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر خبروں کا پھیلائو اہمیت کے حامل ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ گوگل صحافیوں کی تربیت، مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کو تعاون فراہم کر رہا ہے، فیک نیوز عصر حاضر کا بڑا چیلنج ہے، نوجوانوں اور پاکستان کیلئے گوگل کے عزم اور عہد پر شکرگزار ہیں۔