فرانس میں دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش مر گئی

205

پیرس: فرانس میں  دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش کا اعزاز رکھنے والی مچھلی مر گئی۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش جسے دی کیرٹ کے نام سے جانا جاتا تھا، اپنی فشری میں مردہ حالت میں ملی ہے۔

فرانس کے علاقے شیمپین میں مردہ حالت میں ملنے والی دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش کی اصل عمر تو ماہرین کو معلوم نہیں، تاہم اس کے بارے میں بتایا جاتا تھا کہ یہ 20 سال کی تھی اور دیگر مچھلیوں  کے مقابلے میں کافی بوڑھی ہو چکی تھی۔

دی کیرٹ (دنیا کی سب سے بڑی گولڈ فش) نے اپنے غیر معمولی رنگ اور انتہائی وزن (30 کلو گرام) کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔

اس کے غیرمعمولی ظاہر کی وجہ سے اینگلر (کانٹے سے مچھلی پکڑنے والے) یورپ کے کونے کونے سے اس مچھلی کو پکڑنے کے لیے آتے اور پھر دوبارہ تالاب میں ڈال دیتے۔