آخری دم تک دہشتگردی کو ختم کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے، صدر مملکت

204
Big landowners will also be taxed

لاہور:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آخری دم تک کوششیں جاری رکھیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبائی دارالحکومت میں آصف زرداری نے گزشتہ ماہ بلوچستان میں شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جوانوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے، جس کی پوری قوم دل سے قدر کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئیں۔

صدر نے شہید کیپٹن کے اہلِ خانہ کے جذبہ حب الوطنی اور قربانی کو کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔