حیدرآباد (نمائندہ جسارت) گلشن کالونی ٹنڈو حیدرمیں دو گروپوں میں تصادم، لاٹھی اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے شخص ہلاک ہوگیا۔تفصیلات کیمطابق پبن تھانے کی حد ٹنڈوحیدر گلشن کالونی میں گواریہ برادری کے دو گروپوں میں معمولی بات پر جھگڑاہوا، جو تصادم کی شکل اختیار کرگیا ۔ڈنڈوں اور لاٹھیوں کا آزادنہ استعمال کیا گیا ،ڈنڈے لگنے کے باعث 34سالہ راجو عرف لاہوتی ولد موہن لعل زخمی ہوگیاجو بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ہوسڑی رحیم چانڈیو، ایس ایچ او پبن بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال پہنچایا جہاں سے قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مقتول کے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔