دنیابھرکے 88ممالک میں 20ہزار پاکستانی قید،تفصیلات موصول

31

اسلام آباد(آن لائن)دنیابھرکے 88 ممالک میں 20ہزار پاکستانی قید ہیںجن میںسب سے زیادہ 10ہزار432پاکستانی سعودی عرب کی جیلوںمیںہیں۔ بیرون ملک جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات موصول ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھرکے 88 ممالک میں 20ہزار پاکستانیوں کا جیلوں میں قید ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔بیرون ملک جیلوں میں سزائے موت کے 68 پاکستانی قیدی بھی شامل ہیں۔قیدیوں کو دہشت گردی،قتل اور منشیات اسمگلنگ پر سزائے موت سنائی گئی۔بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کی سب سے بڑی تعداد سعودی عرب میں ہے جہاں 10ہزار 432 پاکستانی جیلوں میں قید ہیں۔اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں 5ہزار 292، یونان میں 598، عمان میں 578، ملائیشیا میں 463، چین میں 406، ترکیہ میں 378، بحرین میں 371 اور برطانیہ میں 321 پاکستانی جیلوں میں قیدہیں۔